خدمت کارڈز میںبیلنس صفر، طالبا ت مایوسی کا شکار 

بہاولپور(نیوز رپورٹر) حکومت کی طرف سے طالبا ت کودیئے گئے خدمت کارڈز فراڈ نکلے نہم اوردہم کی ہزاروں طالبات کووظیفہ دینے کے نام پرخدمت کارڈز دیئے گئے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پربیلنس صفرنکلاغریب طالبات مایوسی کا شکار ہونے لگیں تفصیل کے مطابق حکومت نے نہم اوردہم کلاسز میں زیرتعلیم طالبات کی تعلیمی حوصلہ افزائی کیلئے خدمت کارڈز جاری کیے گئے ہیں اورطالبات کوکہاجارہاتھاکہ ہرماہ تین ہزار روپے وظیفہ کے حساب سے ان کے اے ٹی ایم اکائونٹ میں رقوم بھیج دی جائیں گی طالبات نے لائنوں میں لگ کرکارڈ زحاصل کیے لیکن جب پنجاب بینک کی اے ٹی ایم مشینوں سے رقوم نکلوانے کیلئے گئیں توبیلنس صفرنکلاجس کے وہ شدیدمایوسی کاشکار ہورہی ہیں متاثرہ طالبات اورعوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی طرف سے کیے گئے بھونڈے مذاق پرتشویش کااظہارکیاہے۔

ای پیپر دی نیشن