کراچی (نیوز رپورٹر ) JDCفائونڈیشن پاکستان کی جانب سے CSSکارنر کے طلباکے لئے انتظامیہ کو 10عدد لیپ ٹاپ، 2اسکینر اور2پرنٹرفراہم کردیئے
گئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جے ڈی سی فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفرعباس نے شہریوں کو مشورہ دیاکہ اپنے بچوں کو باالکل مفت CSSکی تیاری کے لئے داخلہ دلائیں اورCSSپاس کرواکر اپنے بچوں کو ڈپٹی کمشنر یابڑاسرکاری افسر بنانے کی راہ ہموارکریں۔انہوں نے کہاکہ مرکزاسلامی جو کچھ سالوں پہلے سینماہائوس میں تبدیل ہوچکاتھاآج الحمداللہ ایک بار پھر تعلیمی مرکز بن چکاہے، شہریوں کو اس سے فائدہ اٹھاناچاہئے اس کے لئے والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے آگے بڑھیں۔انہوںنے بتایاکہ CSSکی کلاسز میںداخلے اور معلومات کے لئے 03102994456پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔
JDCکی جانب سے CSSکارنر انتظامیہ کو لیپ ٹاپ اسکینراور پرنٹرفراہم
Jan 04, 2021