مفتی غلام نبی فخری کے انتقال پر  جما عت اہلسنّت کا اظہار تعزیت

Jan 04, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) دارلعلوم حامدیہ رضویہ کراچی کے حضرت علامہ مفتی غلام نبی فخری کے انتقال پر امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مفتی صاحب سچے عاشق رسول اہلسنّت کا سرمایہ تھے، تدریس کے شعبہ میں آپ کی خدمات یاد گار رہیں گی۔ حضرت کی دینی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔نیز جما عت اہلسنّت کے رہنماء مولانا ابرار احمد رحمانی ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،مولانا خلیل الرحمان چشتی،علامہ نسیم احمد صدیقی، علامہ سید عبد القادر شیرازی،سید عبد الحق شاہ سیفی،مولانا الطاف قادری،مفتی بلال قادری نے پسماندگان ، معتقدین سے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کی بخشش و مغفرت ،بلندیٔ درجات اور سوگواروں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیدخبریں