وزرائے تعلیم کانفرنس آج تعلیمی ادارے کھولنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔ ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تمام فیصلے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر لیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر قیادت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ اس ضمن میں فیڈرل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے3 مرحلے میں کھولنے کی تجویز دی ہے۔ ملک بھر میں امتحانات مئی کے آخر یا جون میں کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...