رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے جاری‘ مزید3کمسن بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ۔ چک 244/p کا رہائشی 11سالہ اسامہ‘ چک7/p کی رہائشی26سالہ ست بھرائی‘ پل سنی کی رہائشی6سالہ نعمانہ‘ اور 4سالہ ماریہ کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا‘ چیخ وپکار سن کر ارد گرد موجود افراد نے موقع پر پہنچ کر بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاںانہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔