سوا 12ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری: عوامی فلاح و بہبود عزیز ، ترقی سب کا حق ہے: عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر) بزدار حکومت یکساں اور حقیقی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے سوا 12ارب روپے کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں فلائی اوور کی تعمیر 2ارب 20کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔ میو ہسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے الیکٹرومیڈیکل ایکیوپمنٹ کی خریداری کیلئے 35کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ میانوالی سرگودھا روڈتا واں بھچراں 3کلو میٹر سڑک کے لئے 7کروڑ روپے، کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنرکی رہائش گاہ اورتحصیل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 12کروڑ  5لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک کروڑ روپے سے کوہ سلیمان تحصیل میں موضع کاروںمیں سول ڈسپینسری کے قائم کی جائے گی۔ 53لاکھ روپے کی لاگت سے کھرڑبزدارکے بی ایچ یو کورورل ہیلتھ سینٹر کے طورپر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مری میں گھیل تا لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ستی ہاؤس سڑک کی تعمیر ساڑھے 3کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔ فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال انڈر پاس 95کرورڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ شیراں والا فلائی اوورکی تعمیر کیلئے ساڑھے چار ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ شاہکام چوک پر فلائی اوور3ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی دل و جان سے عزیز ہے۔ترقی سب کا حق ہے، کسی کو محروم نہیں رہنے دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہی برابری ہے، ترقی بھی برابر ہوگی۔ محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ کے برابر لائیں گے اور پنجاب کے ہر شہر ، قصبے اور دیہات تک ترقی کے ثمرات پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے علاقے مچھ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ عثمان بزدار نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں’’ پیپر لیک سکینڈل‘‘ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی علی مرتضیٰ کی سربراہی میںکمیٹی پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے قرنطینہ کے دوران طبیعت میں بہتری آنے پر لان میں واک کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ صحت نہیں، اپنے عوام کی زیادہ فکر ہے۔ گھر سے سرکاری امور باقاعدگی کے ساتھ سرانجام دے رہا ہوں۔ صحب یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صحت بہتر ہونے پر نئے جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کروں گا۔ سب کیلئے مشورہ ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...