اظہر علی اور رضوان کی عمدہ بیٹنگ ٹیم 297پر آئوٹ

ملتان (سپورٹس ڈیسک)  نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 297 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، شان مسعود اور عابد علی پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے آغاز کے لیے میدان میں اترے تو شان مسعود نے اپنی ناکام ہونے کی روایت برقرار رکھی اور کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔دوسری وکٹ پر عابد علی اور اظہر علی نے 62 رنز کی شراکت قائم کی، عابد علی بھی 25 رنز بنا کر پوویلین واپس گئے۔ اظہر علی کا ساتھ نبھانے حارث سہیل آئے لیکن وہ بھی صرف ایک ہی رن بناسکے، گزشتہ میچ میں پاکستان کی لاج رکھنے والے فواد عالم بھی صرف 2 رنز ہی بناسکے۔83 رنز پر پاکستان کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں، ایسے وقت پر کپتان محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے۔انہوں نے اظہر علی کے ساتھ مل کر 88 رنز کی شراکت قائم کی جس میں رضوان کا حصہ 61 رنز کا تھا۔ رضوان کے بعد فہیم اشرف نے اظہر علی کے ساتھ پاکستان کو سکور کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا دونوں نے مجموعی سکور میں 56 رنز کا اضافہ کیا۔ 227 کے سکور پر کیویز بولرز کے آگے مزاحمت کی تصویر بنے اظہر علی کی ہمت بھی جواب دے گئی، انہوں نے 93 رنز بنائے۔ کیل جیمیسن نے 5ٹم سائوتھی اورٹرنٹ بولٹ نے 2,2جبکہ میٹ ہینری 1وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...