ملتان،بستی ملوک (کرائم رپورٹر، خبر نگار، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہما نصیب نے میڈیا کو بتایا کہ ہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے 2020 میں 15336 افراد کومدد فراہم کی ۔تیز رفتاری ،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنیوالے 2845 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے 933 مقدمات درج کیے۔ 35761 لیٹر شراب اور 321765 گرام چرس اور افیون 25085 گرام ،بھنگ192 کلو گرام اور ہیروئن 8720 گرام برامد کرکے 1482 مقدمات کا اندراج ہوا۔ لکڑی مالیتی 1883600 روپے ، 18 جانور ،8 موبائل فون اور مالیت 318480 روپے اور 6 موٹر سائیکل چوری شدہ برآمد کیے۔ 137 گم شدہ بچوں کو ان کے وارثان کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس نے 197 مجرمان اشتہاری کی گرفتار کیا۔ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین دوران ڈیوٹی ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ اور عوام الناس کو بھی کرونا اور سموگ و دھند سے بچنے کیلئے آگاہی لیکچر دیں۔اور موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے حادثات کی شرح میں کمی کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی ہوئی ہے۔بولان‘ مچھ میں دہشتگردی کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں : خاور شفقت بھٹہ