کھولتا دودھ 9 سالہ لڑکے پرجاگرا  شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

Jan 04, 2021

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) کھولتا دودھ 9 سالہ لڑکے پرجاگرا‘ شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ لیاقت پور کارہائشی9 سالہ ذکریا اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہاتھاکہ اسی دوران والدہ کھولتا ہوا دودھ اٹھا کر دوسری جگہ پر منتقل کررہی تھی کہ اچانک ٹھوکر لگنے سے کھولتا ہوا دودھ 9سالہ ذکریا پرجاگرا جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں