لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں نو منتخب سینئرنا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم کی زیر صدارت نومنتخب عہدہداروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نو منتخب نائب صدر چوہدری محمد سلیم بھلر نے سال2021کے لیے بطور ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب چارج سنبھال لیا۔محمد علی میاں کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا کوآرڈینیٹر مقررکر دیا گیا۔تقریب میں نو منتخب سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم،نو منتخب نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر،سابق صدر میاں انجم نثار،محمد علی میاں،ندیم یاسین،ناصر حمیدخان،طاہر منظور،عرفان اقبال شیخ،عامر انوار،ندیم قریشی،سہیل لاشاری،محمود غزنوی،امجد جاوا،توقیر ملک،سعدیہ تیمور،سجاد شیخ،غلام احمدو دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نو منتخب سینئرنا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاروبار ی برادری کی ترقی اوراس کے مفاد ات کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایف پی سی سی آئی کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی تمام تر اقدامات کئے جائے گے اور ہم اسی توانائی اور جوش کے ساتھ کام کریں گے جو سابق صدر میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے دکھایا تھا۔ قائمہ کمیٹی کو فعال بنانے کے لیے پروفیشنل افراد کو شامل کیا جائے گا۔نو منتخب نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاروباری برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گئی۔ تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ فیڈریشن میں ریسر چ اور ڈویلپمنٹ سے متعلق سر گر میو ں کو مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کئے جائے گئے۔انہوں نے سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ملکی معیشت کو در پیش مشکلات کے حل کے لئے نومنتخب قیادت ہر ممکن کوشش کرئے گی۔زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے ریسرچ پر توجہ مرکوز کرناہو گی۔ا یف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹرو سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں نے تمام ٹریڈ باڈیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تمام ٹریڈ باڈیز کو ساتھ لے کر چلے گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں نومنتخب عہدہداروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
Jan 04, 2021 | 20:05