سپیریئرکالجز ، پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی میںمفاہمتی یادداشت پر دستخط 

Jan 04, 2022


لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سپیریئر گروپ آف کالجز اور پنجاب ایمپلایئز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے مابین ’’ پنجاب مزدور کارڈ‘‘ کے تحت طلبا و طالبات کیلئے خصوصی داخلے یقینی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ سپیریئر کارپوریٹ آفس میں منعقدہ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد الخالق اور وائس کمشنر پنجاب ایمپلایئز سوشل سکیورٹی محمد ارشد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ دیگر عہدیداران میں کمشنر سکیورٹی پنجاب سید بلال حیدر، سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب سارہ احمد، وائس کمشنر محمد ارشد،ڈی جی ہیڈ کوارٹرپنجاب بابر عباس، ڈائریکٹر ایم آرڈی شاہ مان حیدر،ڈائریکٹر ایڈمن، ضمیر حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریاض، پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد یونس خان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد یوسف صدیقی اور جنرل مینیجر بزنس ڈویلپمنٹ سپیریئر گروپ حمزہ سجاد نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ورکرز اپنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا خواب پورا کر سکیں گے ۔ سپیریئر گروپ آف کالجز میں ان طلبا و طالبات کیلئے فیسوں اور دیگراخراجات میںخصوصی ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔ سپیریئر گروپ کا یہ عزم ہے کہ وطنِ عزیز میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات ہر طبقے کے نوجوان تک پہنچائی جائیں تاکہ وہ مستقبل میںقا بل شہری بن کر ملک و قوم کا اثاثہ بن سکیں۔ 

مزیدخبریں