ریٹائرڈ سیکرٹری رضوان احمد چیئرمین  پی این ایس سی تعینات، چیئرمین  شکیل منگیجو کا اچانک تبادلہ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ریٹائرڈ سیکرٹری بحری امور رضوان احمد کو چیئرمین پی این ایس سی تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل تین سال کیلئے مقرر چیئرمین شکیل منگیجو کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ پی این ایس سی کو دو جہازوں کی جلد خریداری کرنی ہے۔ وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تقرری پی این ایس سی ایکٹ کے تحت اور قانون کے مطابق ہے۔

ای پیپر دی نیشن