نا اہل حکمرانوںنے ملکی معیشت کو تباہ کردیا:مہر محمد قاسم

Jan 04, 2022


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سینئر رہنما تحریک لبیک پا کستان مہر محمد قاسم نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی معا شی ٹیم بری طر ح ناکا م ہو گئی ہے ۔ ملکی معیشت آئی ایم ایف کی غلام بن گئی ہے۔ نا اہل لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی معا شی خود مختاری پر سمجھوتا کیا گیاہے ۔ سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت سٹیٹ بنک نے حکومت کو کو ئی قرضہ ہی نہیں دیا۔ قرضہ کمر شل بنکوں کے ذریعے سے حاصل کیا گیا۔ ہمیشہ قرض کیلئے حکومت کو آئی ایم یف کے سامنے ہا تھ پھیلانے پڑتے ہیں۔ رہنما تحریک لبیک پا کستان مہر محمد قاسم کا مرکز سے جاری اپنے بیان میں مزید کہنا تھاکہ حکومت کو منی بجٹ پر اسمبلی میں بحث کر وانی چاہیے تھی۔ بجٹ بل کوسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجنا چاہیے تھا ۔ زور زبردستی کے فیصلے ملکی حالات کا نقشہ بدل رہے ہیں ۔

مزیدخبریں