لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 11 جنوری کو مزید دلائل طلب کرلئے، عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ نئے ترمیمی نیب آرڈیننس کا اطلاق پرانے کیسوں پر ہو سکتا ہے یا نہیں،ن لیگی رہنما انجینئر راجہ قمر السلام اور وسیم اجمل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میںن لیگی رہنما راجہ قمر السلام ,وسیم اجمل کرنل ریٹائرڈ طاہر مقبول , میجر ریٹائرڈ محمد خالد خان اور مسرور احمد ،عدنان آفتاب ،محی الدین، محمد یوسف اور مسعود الحسن کاظمی نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ، عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے۔