لاہور(نیوزرپورٹر) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت جلد نئے پروجیکٹس کا افتتاح کیا جائیگا۔ گزشتہ تین سالوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دائر کی گئی 63% فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ جب کہ 2021 ء میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن عزیز کو 30 ارب ڈالرز کی یکارڈ ترسیلات زر موصل ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ہیڈ آفس میں امریکہ، اٹلی، ترکی، آسٹریا سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں علامہ ظہیر الحسن، علی کھوکھر، ڈاکٹر خوشی، عمر اسحاق، محمد عثمان اور دیگر شامل تھے۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمود الحسن نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اُن کا فوری حل ہی اولین ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کی بدولت ہی پاکستان میں پہلی بار ان کو ووٹ کا حق حل ہوا ہے۔ وفد کو مزید بتایا کہ سردار عثمان بزدار کی رہنمائی میں تین ماہ کی قلیل مدت میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں پُرعزم ہیں:طارق محمود الحسن
Jan 04, 2022