انسانی حقوق سے متعلق قوانین پر عملدرآمد بہت اہم ہے،شیریں مزاری 


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہاہے کہ انسانی حقوق سے متعلق قوانین پر عملدرآمد بہت اہم ہے، عدالتوں میں مقدمات کے فیصلے جلد نہیں ہوتے میریم نواز کو بیل مل جاتی ہے مگر غریب معمولی جرمانہ ادا نہ کرنے پر جیل میں سڑتا رہتا ہے،لیگل ایڈ اتھارٹی  سے پورے پاکستان میں مستحق قیدیوں کی مدد کی جائیگی،انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ڈیٹا کا نہ ہونا بھی چیلنج ہے کچھ ایشوز پر وفاق اور صوبوں میںسنٹر لائز نظام قائم نہ ہونے پر مشکلات درپیش ہیں ،اٹھارہویں ترمیم پر سنجیدگی سے ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے،لوگوں کو آگاہی دینے کی ضروری ہے،انتہاپسند طبقات کیخلاف سخت ایکشن لینا ہو گاان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریینگ ورکشاپ کے دوران کیا۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...