لاہور( سپورٹس ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کپتان و وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے حوالے سے اچھی توقعات ہیں، شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈیٹر میں آمد خوش آئند ہے، وہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے ،ان کی کمی محسوس کریں گے، حفیظ نے جس انداز میں کرکٹ کھیلی وہ شاندار تھی۔