یمن میں 8 باغی ہلاک ، حوثیوں نے امارات کا بحری جہاز  یرغمال بنالیا 

Jan 04, 2022

صنعاء (این این آئی) حوثی باغیوں نے امارات کا کارگو بحری جہاز یرغمال بنا لیا۔  بحری جہاز سعودی عرب کیلئے طبی سامان لیکر جزیرہ سکوئرا جا رہا تھا۔ یمن کے صوبے مآرب میں شدید معرکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے مغربی اور جنوبی حصے میں یمنی فوج کی حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپیں پھر سے شروع ہو گئیں۔ ایران نواز حوثیوں نے پیر کی صبح مآرب کے مغربی محاذ الکسارہ پر متعدد عسکری گاڑیاں اکٹھا کر لیں۔ تاہم یمنی فوج کی توپوں نے ان گاڑیوں کو شدید گولہ باری سے نشانہ بنایا اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔اس دوران میں حوثی ملیشیا کے 8  ارکان ہلاک ہو گئے۔

مزیدخبریں