بھارت‘ طالبات کے حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے پرپابندی

 کرناٹک(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اوڈپی میں ایک سرکاری کالج نے طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے سے روک دیاہے جس کے خلاف ایک اسلامی تنظیم کے ارکان اور کالج کی طالبات شدید احتجاج کررہی ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کالج کی ایک طالبہ نے بتایاکہ جو طالبات حجاب پہنے ہوئے تھیں ان کو کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسلامی تنظیم کے کچھ ارکان کے ساتھ کالج کی طالبات کے ایک وفد نے اس واقعے کے بارے میں ضلع کلکٹر سے رابطہ کیا۔ جن پانچ لڑکیوں کو کلاس میں حجاب پہن کر آنے سے روک دیا گیا تھاوہ بھی وفد میں شامل تھیں۔کلکٹر نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر کالج کے پرنسپل سے بات کی ہے۔ایک طالبہ نے کہاکہ ہمیں اپنے والدین کو کالج لانے کیلئے کہا گیا تھا لیکن جب وہ پہنچے تو انہیں چار گھنٹے تک انتظار کرایاگیا۔ایک طالبہ نے کہاکہ حجاب پہننے سے پہلے سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اب ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ویمنز پییو کالج کی مسلم طالبات نے کہا کہ پرنسپل انہیں کلاس میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...