عمران‘ نواز شریف‘ عثمان بزدار‘ مریم نواز ہیلتھ کارڈ کیلئے اہل قرار 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف  قومی صحت کارڈ کیلئے اہل قرار دے دیئے گئے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے مطابق حکومت کے دیئے گئے ٹال فری  نمبر 8500 سے باقاعدہ تصدیق ہو گئی۔ ٹال فری نمبر کے مطابق نواز شریف بمعہ ایک فرد صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ ٹال فری نمبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ وزیراعظم بطور خاندان سربراہ بمعہ دو افراد صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی صحت کارڈ  کیلئے اہل ہیں۔ عثمان بزدار بمعہ چار افراد قومی صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی صحت کارڈ کی اہل ہیں۔ مریم نواز بمعہ تین افراد  صحت کارڈ خیبر پی کے کیلئے اہل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...