اسلام آباد (عترت جعفری ) آئی ایف کے بورد کے اجلاس کو جو کیلنڈر سامنے آیا اس میں12جنوری کو پاکستان کے کیس کی بجائے نیپال کا کیس زیر غور آنے کا ذکر ہے ، نیپال نے بھی فنڈ سے قرضہ کی درخواست کر رکھی ہے ،واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے بار بار یہ کہا جاتا رہا ہے کہ12جنوری کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا کیس زیر غور آئے گا ،جس کیلئے سٹاف لیول سے پہلے ہ رخواست بورڈ کو کی جا چکی ہے،آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ہونے سے اب واضح ہو گیا ہے پاکستان کا کیس منی بجٹ اور سٹیٹ بینک کا بل منظور ہونے کے بعد ہی زیر غور آ سکتا ہے اور اس کی ممکنہ تاریخ اب 15جنوری ے25جنوری کے درمیان ہو سکتی ہیں ،حکومت نے منی بل اور سٹیٹ بینک کا بل سینٹ میں پیش نہیں کیا تھا ،اب آج سینٹ کا اجلاس بلایا گیا ہے ، ممکنہ طور پر منی بجٹ اور سٹیٹ بینک بل سینٹ میں پیش کر دئے جائیں گے،اور ایوان ان پر کارروائی کا آغاز کرے گا ، منی بل سیدھا مجلس قائمہ کو جائے گا، اور اس پر عین اسی طرح کارروئی مکمل ہو گی جو بجٹ پر کی جاتی ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جلد بلایا جا رہا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو قانونی حلقوں نے بتایا کہ سینٹ کو منی بل کر بائی پاس کرنا ممکن نہیں ہے ،وزارت خزانہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی بورڈ کے اجلاس سے قبل اٹھائے جانے والے ایکشن( منی بل اور سٹیٹ بینک) مکمل ہوں گے آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے کیس پرغور کرے گا ۔