واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور واضح کیا کہ اگر روس نے یوکرائن کے خلاف مزید حملے کیے تو امریکا اور اس کے اتحادی اور شراکت دار اس کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے بتایا کہ جو بائیڈن نے یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے روسی جارحیت کے خلاف امریکی عزم کا بھی اعادہ کیا۔ یوکرائن کے صدر نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرائن کے لئے ان کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی۔