تل ابیب (این این آئی) ایرانی فوجی جنرل سلیمانی کی برسی پراسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹک کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، اسرائیلی اخبار کی ویب سائٹ اب معمول کے مطابق کام کرنے لگی ہے تاہم ہیکروں نے ہیک کرنے کے بعد اس پر ایران نواز تصویریں پوسٹ کر دیں۔ یہ واقعہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر پیش آیا۔تصویر کے ساتھ انگلش اور عبرانی میں ایک دھمکی آمیز پیغام میں بھی درج ہے۔