سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی،جبری   مذہب کی تبدیلی کے خلاف ہیں: طاہر اشرفی 

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سیالکوٹ سانحہ کا اسپیڈی ٹرائل کریں، پیر کے روزبین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب میں طاہر اشرفی نے کہا کہ  سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا،اسلام مکمل امن اور آشتی کا دین ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے خلاف ہیں جب کہ تبدیلی مذہب کے لیے پوری تحقیقات کی جاتی ہیں،  ہم عوام میں رواداری کا شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں،سیمینار سے دیگر اکابرین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ادارے پڑوسی ملک بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی بھی دیکھیں جہاں پچھلے 2 ماہ سے انسانی حقوق پائوں تلے روندے جا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں بولتا۔

ای پیپر دی نیشن