آئل، گیس ایکسپلوریشن کی مسابقتی بولی کے دو راونڈ ہو چکے،حماد اظہر

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں آئل اور گیس ایکسپلوریشن کی مسابقتی بولی کے دو راونڈ ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں آئل اور گیس ایکسپلوریشن کی مسابقتی بولی کے دو راونڈ ہو چکے ہیں ۔ تیسرا رانڈ مارچ میں منعقد کیا جائے گا -وفاقی وزیر تیسرے رانڈ کیلئے اشتہار پہلے ہی شائع کیا جا چکا ہے،انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے پورے پانچ سالہ دور حکومت میں کوئی بھی مسابقتی بولی منعقد نہیں کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...