این آئی ایچ میں تیار کر دہ الرجی ویکسین  انتہائی مفید ہے ،ڈاکٹر غزالہ پروین

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم،خبر نگار)قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)میں قائم الرجی سنٹر میںالرجی کے علاج کیلئے سالانہ تقریباتین لاکھ وائلز تیار کرتا ہے ضرورت کے تحت ادارے کے پاس پیدوار بڑھانے کی استعداد موجود ہے 13فوڈ ایند انوائرمنٹ الرجنز سے ویکسین کے 23کمبینیشنز6مختلف پوٹینسیزمیںتیار کی جاتی ہیں الرجی ٹیسٹ سے تشخیص ہونے پر مریض کا مطلوبہ ویکسین سے علاج کیاشروع کیا جاتا ہے الرجی کا علاج مستقل اور طویل ہے جس میں ویکسین کی مقررہ مقدار ہر ہفتے مریض کو دی جاتی ہے پاکستان میںقومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے پاس الرجی کاسب سے سستا علاج ہے ایک ہزار روپے میں ٹیسٹ جبکہ ویکسین سات سو روپے میں دستیاب ہے قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی چیف بائیو لوجیکل پروڈکشن ڈویثرن(بی پی ڈی)ڈاکٹر غزالہ پروین نے'' نوائے وقت ''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے صحت میں تیار کی جانے والی ویکسین الرجی کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے جس سے شہری استفادہ حاصل کررہے ہیں این آئی ایچ میں ملک بھر سے مریض الرجی کے علاج کیلئے آتے ہیں قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) میں الرجی ویکسین کی دس ملی لیٹر کی ایک وائل تین ماہ کے استعمال کیلئے ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...