وکلاء کی فلاح کیلئے خدمات انجام دیں، دیتے رہیںگے: احسن بھون

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی سہولت کے پیش نظر نئے بار روم کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سرود نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء میں سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون، پاکستان بار کونسل کے ممبران عابد ساقی، عبدالحفیظ چودھری، طاہر نصر اللہ وڑائچ، لاہور بار کے سا بق صدور ارشد ملک، عاصم چیمہ، عمران مسعود، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدارتی امیدوار سردار اکبر علی ڈوگر، لاہور بار کے صدر کے امیدوار سید فرہاد علی شاہ، سیکرٹری کے امیدوار کاشف چودھری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عابد ساقی نے کہا کہ یہ لاہور بار کی بڑی اچیوومنٹ ہے۔ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن ہو یا بار کونسل وکلاء فلاح و بہبود کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں سہولیات بہم پہنچائیں۔ نیا بار روم بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میں لاہور بار کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ دوسری جانب صدر لاہور بار نے جیلوں میں قید غریب ملزموں کی پیروی کیلئے دلچسپی رکھنے والے وکلاء کے نام مانگ لئے۔ حکومت وکلاء کو فیس کی ادائیگی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...