اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن میں پشاور میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ اور الیکشن مواد چھینے کے معاملہ پر کیس کی سماعت ہو ئی۔ سماعت دوران پولنگ اسٹیشن کے پریزایڈنگ افسر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، پریزایڈنگ افسر نے موقف اختیار کیا کہ میں نے نتائج کا اعلان کیا ۔اس کے بعد اپنا فارم بنا رہا تھا کہ لوگ پولنگ اسٹیشن کے اندر گھس گئے لوگوں نے پولنگ اسٹیشن کے دروازے توڑتے اور بیلیٹ پیپرز چھین کر لے گئے ۔میں نے پولنگ ایجنٹس سے انکے نتائج لیکر رزلٹ مرتب کیا۔ سب پولنگ ایجنٹس کا نتیجہ ایک جیسا تھا ، وکیل امیدوار ارشد علی نے موقف اختیار کیا کہ واقع بعد میں پیش آیا۔ اس وقت تک پریذائڈنگ افسر اپنا نتیجہ بنا چکے تھے نتیجہ سن کر لوگوں نے حملہ کیا،پولیس نے واقع کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرا دی ، الیکشن کمشن نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
پشاور میں پولنگ سٹیشن پر حملہ،پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرا دی
Jan 04, 2022