اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو کوئی بیل کانچ کی دکان کا کرتا ہے۔ کپتان کہتے تھے کہ ان کے پاس 200 معاشیات کے ماہرین ہیں مگر ان کی پوٹلی سے منشیات کے ماہرین نکلے جو انڈوں اور کٹوں کے بعد بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے 200 ارب ڈالر لانے کا وعدہ کیا تھااور یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ خودکشی کریں گے مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ افسوس کہ عمران خان نے ان دونوں وعدوں میں سے صرف ایک وعدے پر عمل نہیں کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ کنویںجن سے پانی کی بجائے گیس نکلتی تھی۔ خیبرپختونخوا میں خواتین لکڑیاں جلا کر روٹی پکا رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں خواتین لکڑیاں جلا کر روٹی پکا رہی ہیں: فیصل کنڈی
Jan 04, 2022