راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس میں اے سی سٹینڈرڈ کوچ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر ریلوے محمد اعظم سواتی نے ڈی ایس راولپنڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی خصوصی طور پر تعریف کی اور شاباش دی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے ریلوے کے اندر کالی بھیڑوں کا خاتمہ تقریبا کر دیا ہے جو رہ گے ہیں ان کا بھی جلد کر دیں گے۔ جلد سے جلد ہم ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے۔ اور اس کو منافع بخش اور محفوظ ترین بنائیں گے۔افتتاح کے بعد وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ہزارہ ایکسپریس کا معائنہ بھی کیا اور مسافروں سے بات چیت بھی کیہم جلد ہی لاہور ریلوے اسٹیشن کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت نیا تعمیر کریں گے اور اس کے بعد اور اسٹیشنز کو بھی۔وزیر ریلوے نے بعد میں مسافروں کی سہولت کیلئے Facilitation office کا بھی افتتاح کیا ۔جس کے بعد وزیر ریلوے نے سہولت سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم مسافروں کو ہر قسم سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کا ہم پر زیادہ سے زیادہ اعتماد ہو سکے۔ ہم نے ریلوے اسٹیشن پر موجود کلیوں کے ٹھیکیداری نظام ختم کر رہے ہیں۔ تاکہ جو بھی آ مدن ہوں کلیوں تک پہنچ سکے تاکہ ان کا گزر بسر با آ سانی ہو سکے۔
ریلوے کے اندر کالی بھیڑوں کا تقریباًخاتمہ کر دیا: اعظم خان سواتی
Jan 04, 2022