ملتان ( خبر نگار خصوصی) کپاس کے کاشتکار چنائی مکمل کرنے کے بعد کپاس کی چھڑیوں کو کٹائی کے بعد ڈھیروں کی شکل میں ایک جگہ پر عمودی حالت میں رکھیں۔ یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نیکاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان چھڑیوں کے ساتھ کپاس کے بغیر کھلے ٹینڈے ہوتے ہیں۔ ان بغیر کھلے ٹینڈوں میں گلابی سنڈی کے لاروے پیوپوں کی شکل میں سردیوں کا سیزن سرمائی نیند میں گزارتے ہیں۔ گرمیاں شروع ہوتے ہی کپاس کی ان چھڑیوں سے گلابی سنڈی کے پروانے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں اور کپاس کی فصل پر اپنی نسل بڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اسلئے سفارش کی جاتی ہے کہ کپاس کی چھڑیوں کے بہتر استعمال کیلئے سی سی آر آئی کے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔