ملتان (جنرل رپورٹر) اداکارہ سلک چوہدری اور مناہل ملک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و چیئرمین ویجلنس کمیٹی قمر زمان قیصرانی کو درخواست دی کہ ڈرامہ کے اختتام پر جب گھر جاتی ہیں تو تھانہ قطب پور اور شاہ شمس کے اہلکاران انکی گاڑی روزانہ کی بنیاد پر روک انہیں اور انکے والد کیساتھ ہتک آمیز رویہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں یکم جنوری ہفتے کی شب جب وہ ریکس آڈیٹوریم سے ڈرامہ ختم کرنے کے بعد گھر جا رہی تھی تب بھی انکے ساتھ یہی رویہ اختیار کیا گیا اور پولیس کی موجودگی میں ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا اس نے گھٹیا زبان استعمال کی ۔
اداکارہ سلک چوہدری اور مناہل ملک کا تھانہ قطب پور اور شاہ شمس کے اہلکاروں پر نازیبا رویئے کا الزام
Jan 04, 2022