ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان کے عوام کی مدد میں پیش پیش ہیں۔محمد رضوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے، انہیں خوراک، رہائش، گرم کپڑے، ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مشتاق احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’مشتاق احمد کیساتھ پاک افغان سرحد پر صورتحال کا مشاہدہ کرنا آنکھ کھلولنے والا تجربہ تھا۔
کرکٹر محمد رضوان پاک افغان سرحد پہنچ گئے
Jan 04, 2022