میلسی (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میلسی حافظ محمد یوسف نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے مقتول وکیل مہر عبدالغفور کی بیوہ شبانہ پروین کی اپیل خارج کر دی۔قبل ازیں علاقہ مجسٹریٹ میلسی محمد مصطفی کی عدالت میں وکیل کے قتل کے مقدمہ کی ملزمہ اور مقتول کی اہلیہ شبانہ پروین بیٹی شانزہ غفوراور سابق ڈرائیور سلمان شاہ کے خلاف تھانہ سٹی میلسی میں درج مقدمہ کے تفتیشی نے قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست دائرکی مجسٹریٹ نے 16 دسمبر کو قبر کشائی کی اجازت دی۔تو ملزمان شبانہ پروین وغیرہ نے ا س فیصلے کو ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد یوسف کی عدالت میں چیلنج کر دیا فاضل عدالت نے اپیل کوخارج کر دیاور علاقہ مجسٹریٹ میلسی کو مقتول مہر عبدالغفور ایڈوکیٹ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا ۔
میلسی ‘بیوہ کی اپیل خارج ‘ وکیل کی قبرکشائی کرانیکاحکم برقرار
Jan 04, 2022