کوٹ ادو(خبر نگار) کوٹ ادو کے کارہائشی جدہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانی محمد عامر نے کمیونٹی ویلفیئر قونصل ویلفیئر کونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ سعودی عرب کی طرف سے بھیجی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ غلام شبیر ،محمد عارف، خادم حسین، مجاہد حسین، عطا اللہ نے اس کے گھر کے سامنے گیٹ لگا کرراستہ مکمل طور پر بند کر دیا، محلہ والے پریشان ہیں، راستہ فوری کھلوایا جائے، پولیس دائرہ دین پناہ نے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہدرج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
محلہ داروں کو محبوس کر لیا‘ اوورسیز پاکستانی کی درخواست‘ پرمقد مہ درج
Jan 04, 2022