میلسی‘وہاڑی (تحصیل رپور ٹر ‘نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے گذشتہ روز تھانہ صدر میلسی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں کو ئی کوتاہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی پولیس افسران تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو سن کر انھیں فوری حل کریں اور رکاوٹ ڈالنے کی بجائے معاونت کی جائے ۔دریں اثناء ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات صادر کئے امیر عبداللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی دادرسی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہی میرا مشن ہے۔
سائلین کے مسائل سن کر انھیں فوری حل کریں‘امیر عبداللہ خان
Jan 04, 2022