ایس ایس پی انویسٹیگیشن  کی کھلی کچہری  شہریوں  کے مسائل   سنے

ملتان (نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ بی زیڈ میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی  انوسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے ضلع کے محرران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایس پی کینٹ ڈویڑن حسن افضل ان کے ہمراہ تھے ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے پیڈنسی تکمیل ریکارڈ تھانہ جات ، بیٹ بکس ، آپریشنل گائیڈ لائن کارکردگی سال 2021 کاجائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں  انہوں نے کہا کہ SIPs  ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے  ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان نے کہا کہ تکمیل ریکارڈ کو اولین ترجیح دیں سابقہ پیڈنسی کو  ختم کروائیں۔  ملتان پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے شہداء  پولیس، دوران سروس وفات اور میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرڈ اہلکاران کے بچوں کو  ان کی قابلیت کے مطابق محکمہ پولیس میں بطور کنسٹیبل، جونیئر کلرک اور درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جا رہا ہے  ایس ایس پی انویسٹیگیشن          کا کہنا تھا کہ  فیملی کلیم کے ذریعے بھرتی کا عمل پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کا عملی ثبوت ہے۔    فیملی کلیم پر اہلکاروں کے بچوں کی بھرتی ان کا حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...