ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی عوامی مسائل حل کرنے کا فورم ہے:محمد احمد چٹھہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا فورم حقیقی معنوں میں عوامی مسائل حل کرنے، سیوریج، واٹر سپلائی، روڈ انفرسٹکچر کی بہتری، رفاع عامہ اور گوجرانوالہ کی ترقی و خوشحالی کا فورم ہے، موجودہ حکومت نے شیخوپورہ روڈ، حافظ آباد روڈ دو رویہ کرنے، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کیلئے اور دیگر منصوبوں کیلئے اربوں روپے جاری کئے ہیں تاکہ گوجرانوالہ کے عوام کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنایا جاسکیان خیالات کا اظہار کنویئنرکمیٹی   محمد احمد چھٹہ، ڈپٹی کمشنر دانش افضال اور سی پی او سید حماد عابد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں یونیورسٹی آف گوجرانوالہ پر جلد کام شروع کرنے، شیخوپورہ روڈ کی جلد تعمیر، حافظ آباد روڈ کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام جلد شروع کرنے پرزور دیا گیا۔ اس کے علاوہ کنوینئر کمیٹی نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ، چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں نوشہرہ ورکاں سمیت ضلع بھر میں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف جی ڈی اے کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے اس کے علاوہ شہر کے چوکوں، سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن