نیا تعلیمی سال یکم اپریل  سے شروع کرنیکافیصلہ 

Jan 04, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ تعلیم نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل2022 سے شروع کرنیکافیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال 2022میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیاہے۔نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل 2022 سے ہوگا، جماعت اول سے ہشتم کے سالانہ امتحانات 10 سے20 مارچ تک ہوں گے جبکہ میٹرک  کے سالانہ امتحانات10 مئی اور ایف اے،ایف ایس سی کے  امتحانات18 جون سیشروع ہوں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں سال شارٹ سلیبس کی بجائے مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا۔

مزیدخبریں