نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے زیادہ سے زیادہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا کر فوری انتخابات کروائے جائیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری عظمت علی ملہی، چوہدری محمد آصف مٹو، میاں ثناء اللہ جمیل، چوہدری امتیاز احمد ورک، چوہدری غلام صفدر گجر، ملک خاور عباس اعوان اور چوہدری حلیم اختر گجر نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتقامی سیاست کے باعث ملک کا ہر ادارہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو صرف ان کے سربراہ مسلم لیگی ہونے پر توڑا گیا سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود بھی سات ماہ تک بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا یوں بلدیاتی اداروں کو پانچ میں سے ڈھائی سال کام کرنے نہیں دیا گیا ۔
بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنا کر فوری انتخابات کرائے جائیں:عظمت ملہی
Jan 04, 2022