سرائے مغل:جعلسازوں نے دوست کو رقم دینے کی بجائے دھوکہ دے دیا 

Jan 04, 2022

سرائے مغل(نامہ نگار)جعلسازوں نے ملی بھگت سے رقم دینے کی ڈرامہ بازی کرکے ویڈیو بنا لی اور رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بلوکی میں نصیر،وسیم،علی نواز،عارف نے اسی گاوں کے بابو کے دوست عطر علی سے اسکی انتیس کنال کا سودا کیا اور ایک لاکھ روپے دیکر بیعانہ لکھوا لیا اور معائدہ کے تحت مقررہ تاریخ 18-9-2021کو بقیہ رقم دیکر رجسٹری کروانے کا وعدہ کیا۔مگر مقرررہ تاریخ سے پہلے یہی ملزمان اکھٹے ہو کر بلوکی آئے اور رقم دینے کیلیے بابو کو بلایا اور ایک گٹھلی میں لپٹی ہوئی نام نہاد پانچ لاکھ کی رقم اسے دے دی ۔ملزمان نے بڑی ہوشیاری سے اس سارے ڈرامے کی ویڈیو بنا لی ۔بعد میں بابو نے گھر جا کر دیکھا تو گٹھلی میں کوئی رقم نہ نکلی۔اب ملزمان بابو کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ پانچ لاکھ کی رقم واپس کرو کیونکہ ان کے پاس اس کی ویڈیو موجود ہے۔رقم نہ دینے کی صورت ملزمان نے بابو کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے برہنہ کرکے منہ کالا کرکے سارے گاوں میں گھمائیں گے۔بابو کی درخواست پر تھانہ سرائے میں میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

مزیدخبریں