2021ء عوام پر مسائل اورمشکلات کا سال رہا :منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ 2021ء عوام پر مسائل اورمشکلات کا سال رہا ہے تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے بم گراکر عوام کی قوت خرید کوختم کرکے رکھ دیا ہے جبکہ 2021 ء ملکی سیاسی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا ہے بجلی ،گیس ، چینی ، آٹا ،گھی سمیت اشیاء خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوںسے عوام ذہنی تنائو کا شکار ہوکررہ گئے ہیں 2021 ء کے آخر میںمنی بجٹ پیش کرکے تحریک انصاف کی حکومت عوام پرٹیکسوںکا مزید بوجھ ڈال کرمہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکال دیا جس سے عوام مزید پریشانیوںسے دوچار ہوکر رہ گئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنا ن کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ  2021 ء میں حکومت نے مہنگائی کے بم برسائے جس سے اب عوام کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا رہی سہی کسر منی بجٹ نے نکال دی ہے بچوں کے دودھ پر ٹیکس کا ظالمانہ نفاذ ملک کے مستقبل کے نونہالوںپر بہت بڑا حملہ ہے پھر بھی یہ حکومت نئے پاکستان کی تبدیلی کا نعرہ لگارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن