شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر و بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب کے صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرپسند عناصر کچلے گئے ہیں جوچندایک باقی بچے ہیں انہیں بھی منطقی انجام تک پہنچادیاجارہا ہے جبکہ مودی کی قیادت میںبھارت ایک انتہاپسند ریاست کی حیثیت سے ابھراہے اگراقوام متحدہ نے بھارت کی اشتعال انگیز ی کیخلاف ایکشن نہ لیا تواسکانتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے ، بھارتی شعبدہ بازی ایٹمی پاکستان کومرعوب نہیں کرسکتی کیونکہ اس کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ پاکستان کے ناپاک دشمن یادرکھیں ہم ان کاوجودمٹادیں گے بھارت کی قیاد ت نے خفت مٹانے کیلئے اپنے شہریوں کودشمنی کی آگ میں جھونک دیا، داخلی انتشاراورٹوٹ پھوٹ سے دوچار بھارت ایٹمی پاکستان کے ساتھ تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتاایٹمی پاکستان کی دفاعی صلاحیت اورہماری سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے،انہوں نے کہا کہ متعصب اورانتہاپسند نریندرمودی نے بھارت کاشیرازہ بکھیرنے کیساتھ ساتھ پاکستانیوں کومتحد کردیا۔