خضدار(نامہ نگار) جھالاوان کے قبائلی رہنماء میرکلیم اللہ خان ساسولی کا سوئم خضدار کے علاقہ زیدی میں منایا گیا۔ سوئم میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سمیت جھالاوان کے قبائلی عمائدین اور سیاسی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میر کلیم اللہ خان ساسولی جمعہ کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی تدفین خضدار کے علاقہ زیدی میں کی گئی تھی۔بروز پیر ان کی وفات کا تیسرا دن تھا جہاں ان کا سوئم منایا گیا۔ سوئم میں قرآن خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعائوں کا خاص اہتمام کیا گیا۔ سوئم میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سمیت جھالاوان و قرب و جوار کے سیاسی رہنماء اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میرکلیم اللہ خان کا سوئم خضدار کے علاقہ زیدی میں منایا گیا
Jan 04, 2022