ایس ایس ای اور اے ای اوکو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے:ندیم شہزاد 

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)ریگولرائزیشن موومنٹ ضلع گوجرانوالہ کے صدر ندیم شہزاد ہنجرا، جنرل و فنانس سیکرٹری محمد اعظم چوہدری ودیگر نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کہ پنجاب اسمبلی نے ایس ایس ای اور اے ای اوکی مستقلی کیلئے ترمیمی بل منظورہوچکا ،صوبہ پنجاب کے تقریبا 14ہزار ایس ایس ای اور اے ای اوکی اپنے حق،غیر مشروط مستقلی کے لیے جدوجہد رنگ لے آئی۔ہم حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہیں۔ ایس ایس ای اور اے ای اوکو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہامسلم لیگ ن کی حکومت نے 2018ء میں ایک ایسا قانون بنایاتھا جسکے تحت این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے اور محکمانہ انٹرویو دے کر بھرتی ہونیوالے گریڈ 16کے ایس ایس ای اور اے ای اوکی مستقلی پی پی ایس سی کے ٹیسٹ و انٹرویو سے مشروط کردئیے گئے تھے جو کہ سخت نا انصافی تھی۔ایجوکیٹرز کو ان کا حق دینے پر  ایس ایس ای اور اے ای اوریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس'وزیر قانون راجہ بشارت ، سپیشل کمیٹی نمبر 9کے تمام معزز ممبران اورپاکستان تحریک انصاف حکومت کی تہہ دل سے ممنون ہے۔

ای پیپر دی نیشن