علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) مستقبل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ کی عوامی پذیرائی کامظہرثابت ہوں گے ترقی پر گامزن قوم کی زندگی کو اجیرن بنانے والی نام نہاد تبدیلی سرکار کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے یہ بات پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اور یونین کونسل جامکے چٹھہ کے سابق چیئرمین عدنان افضل چٹھہ سے ماڈل ٹاون میں ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا موجود حکومت نے عوام کو بھوک افلاس اور تنگدستی کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ۔ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں آئے روز کی مہنگائی نے ان سے جینے کی امید چھین لی انہوں نے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں بلدیاتی انتخابات میں ہر طرف شیر ڈھاڑے گا اور میاں شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔