بڑھتی مہنگائی سے مزدور پیشہ لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں: صادق عتیق

Jan 04, 2022

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر ممتاز راہنما مولانا محمد صادق عتیق نے کہا ہے کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر معاشرے میں افراتفری کا عالم ہے ۔ غریب مزدور پیشہ لوگ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی اس لئے فوری طور پر اقتدار چھوڑ کر قوم پر رحم کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو پوری طرح مسترد کریں گے ۔ 

مزیدخبریں