نااہل حکومت نے عوام کا  کچومر اور پاکستان کو  یوگنڈا بنادیا : خالق عزیز

Jan 04, 2022

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ تاریخ کی ناکام حکومت نے عوام کا کچومر اور پاکستان کو یوگنڈا بنادیا ہے ہر طرف مایوسی،غربت،مہنگائی کا راج ہے عوام نیازی کی جھوٹی تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی کیلئے ایک ٹریلر ہے اصل فلم عام انتخابات میں چلے گی پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور عوام ہمیشہ کیلئے تبدیلی سرکار سے جان چھڑائیں گے،انہوں کہا کہ اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہے،عوام بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہے ہیں،پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی اور انشاللہ بلاول بھٹو کو اگلا وزیراعظم بنائیں گے جو پاکستان کے دکھی عوام کو ریلیف دیں گے اور پاکستان کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گی۔

مزیدخبریں