قائد اعظم ڈے آرچری چیمپئن شپ شہوار ناصر نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کے موقع پر ایس ایس بی قائد اعظم ڈے سندھ رینکنگ آرچری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ،کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ ایونٹ میں شہر قائد کے 60سے زائد مردو خواتین اور جونیئرتیر اندازوں نے شرکت کی۔ سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر)سید سرفراز علی مہمان خصوصی تھے انہوں نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ، صدر مس ثنا علی اور سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ا?رچری کو گزشتہ چند برسوں میں بہت فروغ ملا ہے اور ا?ج شاندار ایونٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سر سید یونیورسٹی میں بھی اس کھیل کے فروغ کے لئے ایونٹس کا انعقاد کریں۔ سندھ ا?رچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس کھیل کے فروغ کے لئے دوررس اقدامات کیے جار رہے ہیں حال ہی میں انگلینڈ کے انٹر نیشنل کوچ سے سندھ کے کھلاڑیوں کو تربیت کے مواقع فراہم کئے گئے جبکہ مسلسل ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ تیر اندازوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔ ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے شاندارا یونٹ کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کی ستائش کی۔ نتائ￿ ج کے مطابق 70میٹرز کے انفرادی مقابلوں میں ضیا الاسلام نے گولڈ ،احسن زمان نے سلور اور راشد مسعود نے برانز جبکہ خواتین میں شہوار ناصر نے گولڈ اور اسما بنت خالد نے سلور میڈل جیتا۔ 18میٹرز میں عمر خان نے گولڈ ،بلال نے سلور اور معظم اعجاز نے برانز جبکہ خواتین میں لبیکا نے گولڈ ،جویریہ نے سلور اور عروبہ مہتاب نے برانز میڈل حاصل کیا۔ ا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...