ککری گراؤنڈ  میں خواتین کے  کھیلوں کے مقابلے منعقد،ٹرافیاں تقسیم

کراچی (پی پی آئی )سابق فٹ بال اولمپئن جاوید عرب کی جانب سے خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ککری گراؤنڈ  پر کیا گیا -  پی پی آئی کے مطابق تقریب میں سابق ممبرسندھ اسمبلی شعیب ابراہیم ، پروفیسر ارتضاء علی باگھ، احمد پیرزادہ ناچیز، خواتین کھلاڑی، کوچز و ٹرینرز، اور علاقہ مکیں  کثیر تعداد میں شریک ہوئے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین، یوسی 23سلطان محمود تاجوانی نے کہا کہ لیاری کے  میں کھیلوں  کا انعقاد خوش آئند امرہے کیونکہ  ایسی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے کر ہم صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیاری کی بچیوں نے قومی اور صوبائی سطح پر کھیلوں میں نمایاں مقام بنایا ہے اور انشا اللہ یہی بچیاںانٹر نیشنل لیول پر بھی اپنا لوہا منوائیں گی۔ آخرمیں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاں دیں۔

ای پیپر دی نیشن